بدایوں میں ڈوبنے سے 3 بچوں کی موت

   

بدایوں : اتر پردیش کے بدایوں کے اسلام نگر علاقے میں بکری چرانے جنگل میں جانے والے تین بچے دریا میں نہاتے ہوئے گہرے پانی میں ڈوبنے سے ان کی موت ہوگئی۔یہ تینوں بچے نہانے کے لئے ندی میں گئے تھے اور نہاتے وقت گڈھے میں بھرے گہرے پانی میں ڈوب گئے ۔ شور سن کر آس پاس کے کھیتوں میں کام کرنے والے افراد جائے واقع پر پہنچے اور بچوں کو علاج کے لئے چندوسی اسپتال لے جایا گیا لیکن علاج سے قبل ہی ڈاکٹر نے تینوں کو مردہ قرار دے دیا۔