نظام آباد :7؍ ستمبر( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)پولیس کمشنر مسٹر کارتیکیا نے ٹرافک کانسٹیبل کی جانب سے کی جانے والی دھاندلی کی اطلاع پر فوری کارروائی کرتے ہوئے متعلقہ کانسٹیبل کو اے آر ہیڈ کوارٹر کو کو اٹیچ کرنے کے علاوہ اے سی پی ٹرافک کے بارے میں تحقیق کرنے کے احکامات جاری کی ۔ گذشتہ تین دنوں سے شہر میں ٹرافک نظام کے بہتری کیلئے گاڑیوں کی تنقیح کے علاوہ ٹو وہیلر پر تین افراد سوار کرنے کے واقعات کی روک تھام کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں اسی کے تحت ٹرافک میں موجودہ اے آر ڈرائیور ہری سنگھ کو ٹرافک میں تعینات کیا تھا ۔ ہری سنگھ نے ٹرافک میں انجام دئیے جانے والے کارائیوں میں دھاندلیاں کرنا شروع کی تھی جس پر شکایتیں وصول ہونے پر انہوں نے فوری اسے اے آر ہیڈ کوارٹر کو اٹیچ کرتے ہوئے اے سی پی آفس کو انکواری کرتے ہوئے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت دی ۔
