بدعنوان حکومت کو ہرانا ہے : ہاردک

   

کولکاتا، 19 جنوری ( سیاست ڈاٹ کام) بی جے پی کے خلاف اپوزیشن کو متحد کرنے کی کوششوں پر ممتابنرجی کی ستائش کرتے ہوئے پاٹیدار لیڈر ہاردک پٹیل نے آج ملک کے عوام سے کہا کہ وہ بدعنوان مودی حکومت کو اقتدار سے بیدخل کریں اور جمہوریت کو بچائیں۔ انہوں نے یہاں ریلی سے خطاب میں کہا کہ ہمیں قوم کی بھلائی کیلئے ملک اور جمہوریت کو بچانا ہے۔