نئی دہلی ۔ 24 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان اور برازیل وسیع تر شعبوں جیسے تیل اور گیس ، کانکنی اور سائبر سیکوریٹی نے تعاون کو بڑھانے کیلئے 15 معاہدوں پر دستخط کرنے والے ہیں جبکہ برازیلی صدر جے ایم بولسونارو اور وزیراعظم نریندر مودی کے درمیان ہفتہ کو بات چیت منعقد ہوگی۔ مہمان صدر جمعہ کو یہاں پہنچے ۔ ان کے ہمراہ ان کی بیٹی لارا ، بہو لیتیشیا فرمو، 8 وزراء اور چار ارکان برازیلی پارلیمنٹ اور بڑا تجارتی وفد ہے۔ برازیلی صدر دراصل اتوارکو یوم جمہوریہ تقاریب میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کیلئے آئے ہیں۔