برازیل سیلاب :ہلاکتوں کی تعداد136 ہوگئی

   

برازیلیا : طوفانی بارش کے باعث پہلے سے سیلاب کا شکار جنوبی برازیل کو مزید تباہی کا سامنا ہے جس سے شہریوں کی مشکلات میں اضافہ ہوگیا جبکہ اب تک اس قدرتی آفت کے نتیجے میں 136 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ کی رپورٹ کے مطابق ہفتے کو ریو گرانڈے ڈو سل ریاست کے دارالحکومت پورٹو الیگری میں فائر فائٹر اینیو پوسٹی نے کہا کہ بہت سے لوگ بارش کو دیکھ کر صدمے کا شکار ہوگئے، ہم نے دیکھا ہے کہ لوگ کتنے خوفزدہ ہیں۔سول ڈیفنس ایجنسی نے بتایا کہ گزشتہ ہفتے ہوئی شدید بارش کی وجہ سے زرعی ریاست میں ندیاں ابْل پڑیں جس سے ہلاک ہونے والوں کے علاوہ 806 زخمی اور 125 لاپتا ہو گئے۔