ریو ڈی جنیریو ،15 جون (سیاست ڈاٹ کام) برازیل کے پرنامبکو میں موسلا دھار بارش کی وجہ سے سات افراد ہلاک جبکہ تین دیگر لاپتہ ہیں۔یہ اطلاع فائر بریگیڈ کے عملہ نے دی۔ پانچ افراد کی زبردست لینڈ سلائڈنگ کی وجہ سے موت ہوئی ہے . ریسفے کے مضافاتی علاقہ شہر کیمرگبے میں چار گھر لینڈ سلائڈنگ کی وجہ سے دب گئے ۔ جابوتو ڈوس گراراپیس کی میونسپلٹی ریسفے میٹرو کے علاقے میں ایک نوجوان کی لینڈ سلائڈنگ کی زد میں آنے سے موت ہو گئی اور ایک خاتون یہاں کی ایک سرنگ میں جمع پانی میں گاڑی کے اندر مردہ پائی گئی تھی۔ کیمرگبے سے دو بچوں کی گمشدگی کی رپورٹ ہے ، جبکہ ایک 20 سالہ شخص ندی میں نہانے کے دوران بہاؤ میں آکر موت کی آغوش میں چلا گیا۔ بھاری بارش کی وجہ سے ریسفے میں سیلاب جیسے حالات ہیں، سڑکوں پر پانی بھرا ہوا ہے اور درخت گرے ہوئے ہیں۔ پرنامبکو کی آبی ماحولیات ایجنسی نے کہا کہ ریسفے میں جمعرات کو چھ گھنٹوں میں کل 117 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی،جوکہ اس علاقے میں دس دنوں کی اوسط بارش کے برابر ہے ۔
