برازیل میں پولیس مہم کے دوران 18 افراد ہلاک

   

برازیلیا ۔ برازیل کے شہر ریو ڈی جنیرو میں کار چوروں اور ڈاکوؤں کے ایک گروہ کے خلاف بڑے پیمانے پر ہوئی پولیس کارروائی کے دوران کم از کم 18 افراد ہلاک ہو گئے ۔ جی۔1 نیوز پورٹل کے مطابق مرنے والوںمیں 16 متاثرین مشتبہ مجرم ہیں، ایک پولیس افسر اور ایک مقامی خاتون رہائشی ہے ۔ اس آپریشن میں خصوصی یونٹوں کے 400 افسران، 10 بکتر بند گاڑیاں اور چار ہیلی کاپٹر شامل تھے ۔ یہ شہر کے شمالی حصے میں کمپلیکسو ڈو الیماو فاویلاس میں کیا گیا تھا۔ حکام نے سیکیورٹی اہلکاروں کے قتل کے لئے ذمہ دار کئی خطرناک مجرموں کو حراست میں لے لیا ہے نیز متعدد ہتھیار بھی ضبط کیے ہیں۔