برازیلیا : برازیل میں چھوٹا طیارہ سڑک پر گر کر گاڑیوں سے ٹکراگیاجس کے باعث 2 افراد ہلاک اور کئی زخمی ہوگئے۔ مقامی حکام کے مطابق حادثہ برازیل کے سب سے بڑے شہر ساؤ پالو کے مصروف ترین ڈی ساؤ ویسینیٹی ایونیو کے مقام پر پیش آیا۔ جائے وقوع پر موجود لوگوں نے حادثہ کی وڈیو بھی بنائی جس میں شہر کے اوپر دھوئیں کے بادل نظر آرہے ہیں۔ یاد رہے کہ ایک ہفتہ قبل امریکہ میں شمال مشرقی فلاڈیلفیا میں اسی قسم کے حادثہ میں ایک میڈیکل جیٹ مصروف شاہراہ پر گر کر تباہ ہوگیا تھا، جس میں 7 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔