ریو ڈی جنیریو 18 مئی (سیاست ڈاٹ کام) لاطینی امریکی ملک برازیل میں عالمی وبا کوروناوائرس (کووڈ -19) کے پھیلاؤ مسلسل بڑھتا ہی جا رہا ہے اور گزشتہ 24 گھٹوں کے دوران اس انفیکشن سے 485 لوگوں کی موت ہونے سے ہلاکتوں کی تعداد 16 ہزار سے تجاوز کرکے 16118 تک پہنچ گئی ہے ۔برازیل میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کوروناانفیکشن کے 7938 نئے کیس سامنے آنے کے ساتھ ہی متاثرین کی کل تعداد 241080 ہو گئی ہے ۔ ملک میں کوروناانفیکشن سے 94122 لوگ مکمل طور ٹھیک بھی ہوئے ہیں۔برازیل کے قومی وزارت صحت نے پیر کو یہ اطلاع دی۔ برازیل میں کوروناانفیکشن کے نئے معاملوں اور اس سے مرنے والے لوگوں کی تعداد میں کمی آئی ہے ۔امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سائنس اور انجینئرنگ سینٹر (سی ایس ایس ای) کی جانب سے جاری کئے گئے تازہ اعداد و شمار کے مطابق برازیل کوروناانفیکشن کے سب سے زیادہ معاملوں والے ممالک کی فہرست میں امریکہ، روس اور برطانیہ کے بعد چوتھے نمبر پر پہنچ چکا ہے ۔ برازیل نے کوروناکے معاملے میں اٹلی، اسپین، فرانس اور جرمنی کو پیچھے چھوڑ دیا ہے ۔