برازیل میں کورونا سے 1924ہلاکتیں ، 30425 متاثر

,

   

برازیلیا، 17 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) برازیل میں کورونا وائرس (کووڈ -19) وبا سے 188 افراد کے ہلاک ہونے کے ساتھ ہلاکتوں کی تعداد 1924 ہو گئی ہے اور 2105 نئے کیسز آنے سے کورونا متاثرین کی تعداد بڑھ کر 30،425 ہو گئی ۔ وزارت صحت نے جمعرات کو بتایا کہ کورونا سے 188 افرادہلاک ہونے کے ساتھ اس وبا سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 1924 ہو گئی ہے ۔ اس سے پہلے یہ 1736 تھی ۔ انہوں نے بتایا کہ وبا کے قہر سے سب سے زیادہ متاثر صوبہ ساؤ پالو میں متاثرین کی تعداد 11568 ہے ، اس کے بعدصوبہ ریو دی جینیرو میں 3944، سیرا میں 2386، ایمیزون میں 171،9 اور پرنامبوکو میں 1،683 کیسز سامنے آئے ہیں ۔نئے اعداد و شمار جاری ہونے کے کچھ دیر بعد وزیر صحت لویز ہینرک مینڈیٹا نے اعلان کیا کہ صدر جیر بولسونارو نے لاک ڈاؤن ہٹانے کے اقدامات اور معیشت کو دوبارہ پٹری پر لانے کے اختلافات کی وجہ سے انہیں عہدے سے ہٹا دیا ۔