برازیل میں کورونا متاثر ین ایک لاکھ سے متجاوز

   

Ferty9 Clinic

ریو ڈی جینرو 4مئی (سیاست ڈاٹ کام ) برازیل میں کورونا وائرس کے کیسیس کی تعداد ایک لاکھ سے تجاوز کرنے کے ساتھ ہی اس وبا سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد سات ہزار سے تجاوز کر گئی ہے ۔وزارت صحت کے اتوار کے اعداد و شمار کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹے میں کووڈ -19 کے 4588 نئے کیسز سامنے آنے سے متاثرین کی تعداد بڑھ کر 101147، اور 275 افراد کے ہلاک ہونے سے ہلاک شدگان کی تعداد بڑھ کر 7025 ہو گئی ۔ ریو ڈی جنیرو کے گورنر ولسن وزٹیل نے اتوار کو مسٹر بولسونارو کے مارچ پر تنقید کرتے ہوئے ٹویٹر پر کہا کہ صدر ایسے وقت مظاہرے میں حصہ لے کر ایک بری مثال پیش کر رہے ہیں ہے ، جب مقامی افسر کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی روک تھام کے لیے لوگوں کو آئیسولیشن میں رہنے کے لئے کہہ رہے ہیں ۔