برازیل میں کورونا کے 54 ہزار سے زائد نئے کیسز

   

ریو ڈی جنیرو : برازیل میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کووڈ۔ 19 کے انفیکشن کے 54022 ہزار نئے کیس سامنے آئے ہیں ، جس سے متاثرہ افراد کی تعداد 18،909،037 ہوگئی ہے ۔ وزارت صحت نے جمعرات کو بتایا کہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کی وجہ سے 1648 افراد فوت ہوگئے ہیں ، جس سے ہلاکتوں کی تعداد 5،28540 ہوگئی ہے ۔ کورونا انفیکشن پھیلنے کے آغاز سے ہی 1.73 کروڑ سے زیادہ مریض صحت مند ہوچکے ہیں۔ایک دن پہلے ہی ، ملک میں کورونا کے ریکارڈ 62504 نئے واقعات رپورٹ ہوئے اور 1780 افراد کی موت ہوگئی۔