براسیلیا،12مارچ(سیاست ڈاٹ کام)جنوب مغربی برازیل کے میناس گیریس میں ویلے کمپنی سے متعلق ایک باندھ کے ٹوٹنے سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 200ہوگئی جبکہ 108لوگ ہنوز لاپتہ ہیں۔مقامی سکیورٹی فورس نے یہ اطلاع دی۔اس سے پہلے ایک رپورٹ میں اس حادثے میں 186افراد کے مرنے کی اطلاع دی گئی تھی۔برومانڈیہو میونسپل کارپوریش میں 25جنوری کو ویلے کے کورے گو ڈو فیجاؤ کان میں باندھ ٹوٹ گیا تھا۔کان میں زیادہ مقدار میں کیچڑ اور سیلاب کی وجہ سے لوگوںکو چوٹیں آئی ہیں۔