ریو ڈی جنیرو: برازیل میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا انفیکشن کے 27 ہزار سے زائد نئے کیسز سامنے آئے اور متاثرہ افراد کی تعداد 2.08 کروڑسے زائد ہوگئی ہے ۔برازیل کی وزارت صحت کے مطابق ، کورونا انفیکشن کے 27،345 نئے کیسز کے ساتھ ، متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر دو کروڑ 08 لاکھ 04 ہزار 215 ہوگئی ہے ۔ اسی عرصے میں 737 مریض اس بیماری کا شکار بن گئے اور اس بیماری سے مرنے والوں کی تعداد پانچ لاکھ 81 ہزار 150 ہو گئی۔ وہیں 1.90 کروڑ سے زیادہ لوگ کورونا سے شفایاب ہو چکے ہیں۔برازیل کورونا انفیکشن کے معاملات میں امریکہ اور ہندوستان کے بعد دنیا میں تیسرے اور مرنے والوں کی تعداد کے لحاظ سے امریکہ کے بعد دوسرے نمبر پر ہے ۔