برازیل کے بار میںفائرنگ ، 4 ہلاک

   

ریوڈی جنیرو 30 جون (سیاست ڈاٹ کام) آتش فرو عملہ کے بموجب کم از کم 4 افراد ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا جب کہ شہر کے ایک بار روکسو میں افراد کے گروہ نے اندھا دھند فائرنگ کردی۔ آتش فرو محکمہ کے شعبہ ذرائع ابلاغ نے کہاکہ اِن کی تعداد معلوم نہیں ہوسکی۔ جنھیں اُن کے قریبی رشتہ داروں نے ہفتے کی رات اِس واقعہ کے بعد نازک حالت میں دواخانہ منتقل کیا گیا ہے۔ چنانچہ ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ کا اندیشہ ہے۔ ریوڈی جنیرو ملک کا دوسرا سب سے بڑا شہر ہے جہاں روزانہ حریف گروپس کے درمیان اور پولیس اور مجرموں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا کرتا ہے۔