میکسیکو سٹی ۔ برازیل کے صدر جائر بولسنارو کوکووڈ 19 ویکسینیشن سرٹیفکیٹ نہ ہونے پر سانٹوس بمقابلہ گریمیو فٹ بال میچ دیکھنے کیلئے اسٹیڈیم میں داخل ہونے سے روک دیا گیا ۔ بولسنارو نے خود یہ اطلاع دی۔ یہ دعویٰ کرتے ہوئے کہ ان لوگوں کے مقابلے میں زیادہ اینٹی باڈیز ہیں جنہوں نے کورونا ویکسین لی ہے ، صدر نے روز نامہ نگاروں سے پوچھا کارڈ ، ویکسینیشن پاسپورٹ کیوں؟ میں صرف سینٹوس کا کھیل دیکھنا چاہتا تھا اوراس نے کہا کہ مجھے ویکسین لگانی چاہئے تھی۔ ایسا کیوں ہے ؟ میٹروپولس نے اتوارکے روز ساؤ پاؤلوکے گواروزا میں پریس کانفرنس کے ساتھ صدرکی گفتگو کی ایک ویڈیو جاری کی۔مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق بولسنارو اس وقت ساؤ پاؤلو میں چھٹیاں گزار رہے ہیں۔ انہوں نے کورونا وائرس کی ویکسین کے بارے میں شکوک و شبہات کا اظہار کرتے ہوئے اب تک ویکسین نہیں لی ہے ۔ وہ جولائی2020 میںکورونا وائرس سے متاثرہوئے تھے ۔ لاک ڈاؤن کے سخت مخالف اور اکثر ماسک پہننے کے اصولوں کی خلاف ورزی کرنے والے صدر کچھ ہفتہ کیلئے قرنطینہ میں رہنے کے بعد کام پر لوٹ آئے تھے ۔