برانڈیڈ و معروف چائے پتی کے نام ملاوٹی چائے پتی فروخت کنندہ گرفتار

   

Ferty9 Clinic

حیدرآباد ۔ 10 جولائی (سیاست نیوز) ملاوٹی چائے کی پتی سے عوام کو دھوکہ دینے والے دھوکہ باز کو ٹاسک فورس پولیس نے عثمان شاہی علاقہ میں دھاوا کرتے ہوئے مہندر سنگھ نامی شخص کو گرفتار کرلیا جو برانڈیڈ و معروف کمپنی ریڈلیبل کے نام پر ملاوٹی چائے کی پتی فروخت کررہا تھا۔ ناقص اور غیرمعیاری چائے کی پتی کو ریڈلیبل کا نام دیکر پیاکنگ کرتے ہوئے دکانداروں اور عوام کو دھوکہ دے رہا تھا۔ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے ٹاسک فورس ٹیم نے مہندر سنگھ متوطن راجستھان کو گرفتار کرلیا جبکہ اصل سرغنہ سپلائر سریندر سنگھ مفرور بتایا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق مہندر سنگھ زندگی کے گذر بسر کیلئے راجستھان سے حیدرآباد آیا تھا۔ اس طرح کی ایک کارروائی میں افضل گنج پولیس نے اس کے خلاف کارروائی کی تھی جو آج ایک مرتبہ پھر گرفتار کرلیا گیا۔