براہ راست ٹیکس میں21.48فیصد اضافہ

   

نئی دہلی: رواں مالی سال میں 17 ستمبر تک مجموعی براہ راست ٹیکس کلیکشن 21.48 فیصد بڑھ کر 12.01 لاکھ کروڑ روپے رہا ہے ۔سنٹرل بورڈ آف ڈائریکٹ ٹیکس (سی بی ڈی ٹی) کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق، زیادہ ریفنڈ کے باوجود،خالص براہ راست ٹیکس کلیکشن 17 ستمبر تک 16.12 فیصد کے اضافے کے ساتھ 9.96 لاکھ کروڑ روپے رہا ہے ۔ اعداد و شمار کے مطابق، 2024-25میں 17ستمبر تک 2,05,307 کروڑ روپے کا ریفنڈ ہوا ہے جو کہ سال در سال کے لحاظ سے 56.49 فیصد زیادہ ہے ۔ گزشتہ مالی سال میں اسی مدت کے دوران 1,31,196 کروڑ روپے کا ریفنڈ ہوا تھا۔17 ستمبر 2024 تک ذاتی انکم ٹیکس کلیکشن 6,14,459 کروڑ روپے رہا ہے ۔ گزشتہ سال اسی مدت کے دوران 5,00,822 کروڑ روپے کا ذاتی انکم ٹیکس کلیکشن ہوا تھا۔ اس طرح اس میں 22.70 فیصد کا اضافہ ہوا ہے ۔ 17ستمبر 2024تک 99,230 کروڑ روپے کا ذاتی انکم ٹیکس ریفنڈ رہاہے ۔ سالانہ بنیادوں پر 46.74 فیصد اضافہ ہوا ہے ۔اسی طرح 17 ستمبر 2024 کے دوران کارپوریٹ انکم ٹیکس کلیکشن 5,58,616 کروڑ روپے رہا ہے جو کہ گزشتہ مالی سال کے 4,72,904 کروڑ روپے کے مقابلے میں 18.12 فیصد زیادہ ہے ۔ اس مدت کے دوران 1,06,053 کروڑ روپے کا کارپوریٹ انکم ٹیکس ریفنڈ ہوا ہے ، جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 63,538 کروڑ روپے کے ریفنڈ سے 67 فیصد زیادہ ہے ۔