برتنوں کی صفائی اور استعمال سے متعلق مفید گھریلو ٹوٹکے

   

٭فرائی پین اگرذراسابھی گیلارہ گیا ہوتوجب آپ گھی ڈال کرکوئی چیزتلنے لگتے ہیں توگھی چڑچڑ کرتا یااچھلتاہے۔اگر اس اچھلتے گھی میں چٹکی بھر آٹاچھڑک دیاجائے توٹھیک ہوجاتاہے۔
٭ مٹی کی نئی ہانڈی کودیر پابنانے کیلئے اسے استعمال سے قبل 24گھنٹے تک تیل اور نمک لگاکر رکھا رہنے دیں یا پھر چوبیس گھنٹوں کیلئے پانی ڈال کررکھ دیں ۔ ہانڈی کوپہلی بار استعمال کرنے کیلئے اگر اس میں پائے یاگڑوالے چاول پکائیں تویہ زیادہ دیرتک چلتی ہے اور اس میں لائنیں نہیں پڑتیں۔
٭آٹے کاخمیرآٹے کوگوندھنے کے بعد اس پر گھی یامکھن لگادیاجائے تواس پر پیڑی نہیں جمتی۔ مکھن لگا کر کپڑا نچوڑ کر آٹے پر ڈال دیں تووہ خمیرنہیں ہوگا۔
٭آٹا گوندھ کرمٹی کے کونڈے میں ڈال کر رکھیں اور اوپرگیلاکپڑاڈالیں اس طرح خمیرنہیں ہوگا۔
٭آٹے کواگرگوندھ کر کچی گیلی زمین پررکھا جائیے تووہ خمیرنہ ہوگا۔آٹاجتنی اونچائی پررکھاہوگا،اتنی جلدی خمیرہوگا۔