برج منہدم ، بڑا حادثہ ٹل گیا

   

حیدرآباد ۔ 15 ۔ دسمبر : ( سیاست نیوز ) : ہیوی وہیکل کے گذرنے پر ایک برج منہدم ہوگیا ۔ یہ واقعہ ضلع گدوال تھرور منڈل میں واقع بھیم پورم گاوں میں پیش آیا ۔ اس برج پر سے کنکریٹ ریڈی مکس گاڑی گذر رہی تھی جس سے یہ برج منہدم ہوگیا ۔ جس کی وجہ سے ہیوی وہیکل منہدمہ برج میں پھنس گئی ۔ اس حادثہ میں کسی کو کوئی نقصان نہیں پہونچا ۔ جیسے ہی حادثہ کی اطلاع عام ہوئی محکمہ آبپاشی اور محکمہ مالکے عہدیداروں نے پہونچکر برج کا معائنہ کیا ۔ ہیوی وہیکل کو باہر نکالنے کے اقدامات شروع کردئیے ۔ یہ برج 25 سال قبل تعمیر کیا گیا تھا ۔ خستہ حالت کا شکار ہونے والے برج کے مرمتی کاموں کو نظر انداز کیا گیا جس کی وجہ سے برج منہدم ہوگیا ۔ اس برج کے انہدام سے تین مواضعات کے عوام کی آمد و رفت پر اثر پڑا ہے ۔ مقامی عوام منہدمہ برج کو جلد از جلد تعمیر کرنے کا حکام سے مطالبہ کررہے ہیں ۔۔ ن