برسراقتدار آنے پر اے پی کو خصوصی موقف

,

   

جئے رام رمیش: اے پی قائدین سے بھارت جوڑو یاترا پر تبادلہ خیال
حیدرآباد۔/4 اکٹوبر، ( سیاست نیوز) مرکز میں کانگریس پارٹی برسر اقتدار آنے پر آندھرا پردیش کو خصوصی ریاست کا موقف دیا جائے گا۔ اے آئی سی سی قائد اور سابق مرکزی وزیر جئے رام رمیش نے کرنول میں آندھرا پردیش کانگریس قائدین کے ساتھ اجلاس میں یہ اعلان کیا۔ راہول گاندھی کی ’ بھارت جوڑو‘ یاترا کے ضمن میں ڈگ وجئے سنگھ کے ہمراہ کرنول میںجئے رام رمیش نے اجلاس منعقد کیا۔ صدر پردیش کانگریس ڈاکٹر شیلجا ناتھ کے علاوہ جنرل سکریٹری انچارج آندھرا پردیش اومن چانڈی اور یاترا کے کنوینر اتم کمار ریڈی اجلاس میں شریک تھے۔ جئے رام رمیش نے کہاکہ ریاست کی تقسیم کے بعد آندھرا پردیش کے ساتھ کئے گئے وعدوں کی تکمیل نہیں ہوئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ18 اکٹوبر کو ’ بھارت جوڑو‘ یاترا آندھرا پردیش میں داخل ہوگی۔ متحدہ کرنول ضلع سے یاترا 95 کیلو میٹر کا احاطہ کریگی اور چار دن آندھرا پردیش میں رہے گی جبکہ تلنگانہ میں 13 دن کا پروگرام ہے۔ ڈگ وجئے سنگھ نے کہا کہ 2024 میں مرکز میں کانگریس کا اقتدار یقینی ہے اور برسراقتدار آتے ہی تنظیم جدید قانون کے وعدوں پر عمل کیا جائے گا جس میں ریاست کو خصوصی موقف کا وعدہ شامل ہے۔ر