برطانوی ارکان پارلیمنٹ نے بغیر معاہدہ بریگزٹ کی تجویز مسترد کردی

   

لندن 14 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) برطانوی ارکان پارلیمنٹ نے یوروپی یونین (ای یو) سے بغیر کسی سمجھوتہ کے باہر نکلنے (بریگزٹ ) کی تجویز کو مسترد کر دی جس سے حکومت کو ایک گھنٹے سے کم وقت میں دوسری بار شکست کا سامنا کرنا پڑا۔برطانوی ممبران پارلیمنٹ نے بغیر کسی سمجھوتہ کے یوروپی یونین سے باہر نکلنے کی تجویز کو مسترد کرنے کے اپنے فیصلے کی تصدیق کرنے کے لئے 278 کے مقابلے 321 ووٹ دیئے یعنی ارکان پارلیمنٹ کے حق میں 43 ووٹ مزید پڑے۔ ارکان پارلیمنٹ نے اس تجویز کو بھی 210 ووٹوں کے فرق سے مسترد کر دیا۔