لندن : سی سی ٹی وی کیمروں نے جنوبی انگلینڈ کے شہر ساؤتھمپٹن میں ایک عرب پناہ گزین کا ایک مقامی لڑکے پر چاقو سے حملے کا واقعہ محفوظ ہوگیا۔ اس واقعے کی مزید چھان بین سے پتا چلا کہ چاقو سے حملہ کرنے والا شخص ایک عرب تارک وطن ہے جس نے ایک برطانوی طالب علم پر اس وقت حملہ کیا جب اسے پتہ چلا کہ یہ طالب علم برطانیہ کی طرف سے پناہ گزینوں کی واپسی کیلئے لاگو کی جانے والی ملک بدری کی مجوزہ پالیسی کی حمایت کرتا ہے۔ برطانوی حکومت نے غیرقانونی طور پر ملک میں آنے والے سیاسی پناہ کے متلاشیوں کو ملک بدر کرنے کی پالیسی کی منظوری دی ہے۔