برطانوی وزارتِ عظمیٰ کیلئے رشی سونک اور لز ٹرس میں مقابلہ

   

لندن : برطانیہ میں نئے وزیراعظم کے لیے مقابلہ اب رشی سونک اور لز ٹرس کے درمیان ہوگا۔غیرملکی میڈیا کے مطابق حتمی مرحلے میں رشی سونک کو 137 اور لز ٹرس کو 113 ووٹ ملے جبکہ پینی مورڈینٹ قیادت کی دوڑ سے باہر ہوگئے۔رپورٹس کے مطابق نئے پارٹی لیڈر کے انتخاب کے لیے کنزرویٹو پارٹی کے 1 لاکھ 60 ہزار اراکین ووٹ ڈالیں گے، جس کے بعد نئے پارٹی لیڈر کا اعلان 5 ستمبر کو کیا جائے گا۔واضح رہے کہ کنزرویٹو پارٹی کا نیا لیڈر برطانیہ کا نیا وزیراعظم بھی ہوگا۔