برطانوی وزیراعظم کی اپنی منگیتر سے ’خفیہ تقریب میں شادی‘

,

   

Ferty9 Clinic

لندن : برطانوی میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم بورس جانسن نے اپنی منگیتر کیری سیمنڈز سے ہفتہ کو ایک خفیہ تقریب میں شادی کر لی ہے۔خبر رساں ایجنسی کے مطابق ڈاؤننگ سٹریٹ (وزیراعظم آفس) کی ترجمان نے اس رپورٹس پر موقف دینے سے انکار کیا ہے۔برطانوی اخبار دی سن اور میل آن سنڈے کے مطابق مہمانوں کو تقریب میں آخری وقت پر مدعو کیا گیا، یہاں تک کہ وزیراعظم کے دفتر کے سینیئر ممبران بھی شادی کے منصوبے سے لاعلم تھے۔برطانیہ میں کورونا وبا کے باعث شادی کی تقریب میں زیادہ سے زیادہ سے 30 افراد شریک ہو سکتے ہیں۔سیمنڈز ‘لیموزین کار میں تھیں اور انہوں نے سفید رنگ کا لمبا لباس زیب تن کر رکھا تھا تاہم ان کا چہرہ گھونگھٹ سے ڈھکا ہوا نہیں تھا۔56 سالہ بورس جانسن اور ان کی 33 سالہ منگیتر کیری سمنڈز ڈاؤننگ اسٹریٹ میں 2019 سے مقیم ہیں جبکہ بورس جانسن وزیراعظم بنے تھے۔گذشتہ سال دونوں نے اپنی منگنی کا اعلان کرتے ہوئے بتایا تھا کہ ان کے ہاں اولاد ہونے والی ہے۔ اپریل 2020 میں ان کے یہاں لڑکے کی پیدائش ہوئی تھی۔رواں ماہ کے اوائل میں دی سن نے اپنی ایک رپورٹ میں کہا تھا کہ شادی کی تقریب میں شرکت کے لیے رشتے داروں اور دوستوں میں 22 جولائی کے لیے دعوت نامے بھیجے گئے ہیں۔بورس جانسن کی ازدواجی زندگی ہمیشہ سے ہی تنازعات کا شکار رہی ہے۔