نئی دہلی، 4 اکتوبر (یو این آئی) برطانوی وزیر اعظم اسٹارمر 8 اکتوبر کو دو روزہ دورے پر ہندوستان پہنچیں گے اور وزیر اعظم نریندر مودی کے ساتھ ہند۔برطانیہ جامع اسٹریٹجک پارٹنرشپ کی پیش رفت کا جائزہ لیں گے ۔ مودی کی دعوت پر برطانوی وزیر اعظم اسٹارمر کا ہندوستان کا یہ پہلا سرکاری دورہ ہوگا۔ وزارت خارجہ نے ہفتہ کوکہا کہ دونوں وزرائے اعظم 9 اکتوبر کو ممبئی میں وژن 2035 کے مطابق ہند۔برطانیہ جامع اسٹریٹجک پارٹنرشپ کے مختلف پہلوؤں پر پیش رفت کا جائزہ لیں گے ۔وژن 2035 دونوں ممالک کے درمیان پروگراموں اور اقدامات کیلئے ایک مرکوز اور وقت کا پابند دس سالہ روڈ میپ ہے جس میں تجارت اور سرمایہ کاری، ٹیکنالوجی اور اختراع، دفاع اور سلامتی، آب و ہوا، توانائی، صحت، تعلیم، اور عوام کے درمیان تعلقات کے شعبے شامل ہیں۔