برطانوی ڈپٹی ہائی کمشنر نے گرین انڈیا چیلنج میں حصہ لیا

   

حیدرآباد۔ برطانیہ کے ڈپٹی ہائی کمشنر متعینہ حیدرآباد اینڈریو فلیمنگ نے گرین انڈیا چیلنج میں حصہ لیتے ہوئے شجرکاری کی ۔ انہوں نے کہا کہ انہوں نے سابق امریکی قونصل جنرل حیدرآباد کیتھرین ہڈا اور پرنسپل سکریٹری بلدی نظم و نسق اروند کمار کے چیلنج پر یہ شجرکاری کی ہے ۔ ڈپٹی ہائی کمشنر نے نرمل کلکٹر مشرف علی فاروقی اور اڈیشنل ڈی جی پی سواتی لاکرا کو اس چیلنج کیلئے نامزد کیا ۔