برطانوی یہود نے انتہا پسند اسرائیلی کا دورہ مسترد کردیا

   

لندن : برطانیہ میں یہودی کمیونٹی کے نمائندوںنے انتہا پسند اسرائیلی رہنما جیوش ہوم ایم کے بیزلیل سموٹریچ کے استقبال اور اس سے ملاقات کرنے سے انکار کردیا۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ اسے لانے والے طیارے ہی سے واپس کردیا جائے۔ عبرانی اخبار معاریو کے مطابق یہودی کمیونٹی کے نمائند وں نے سموٹریچ پر نفرت کے بیج بونے کا الزام عائد کیا۔ یہودی کمیونٹی کے ارکان نے یہودی شہریوں سے کہا کہ وہ سموٹریچ سے بالکل بھی ملاقات نہ کریں۔ واضح رہے کہ سموٹریچ گافیم تحریک کا بانی ہے،جو فلسطینیوں کو ان کے تاریخی وطن سے بے دخل کرنے کا مطالبہ کرتی ہے۔