لندن: برطانیہ میں امریکہ جانے والی پرواز کے پائلٹ کے بارے میں غیر تربیت یافتہ ہونے کا انکشاف ہوگیا۔ خبررساں اداروں کے مطابق یہ بات معلوم ہوتے ہء حکام میں کھلبلی مچ گئی اور انہوں نے فوری طور پر طیارے کو واپس بلا لیا۔ واقعہ ہیتھرو ائرپورٹ سے نیویارک جانے والی پرواز میں پیش آیا،جس نے برطانیہ کے فضائی تربیتی نظام پر سوالات کھڑے کردیے ہیں۔