لندن : برطا نیہ میںلیبرس کی کمی سے برطانوی معیشت کا ہر شعبہ متاثر ہے۔برطانیہ کے آفس آف نیشنل اسٹیٹکس کے مطابق کووڈ سے اب تک 30 لاکھ لیبرس کی کمی کا سامنا ہے۔اعدادو شمار کے مطابق برطانیہ میں محنت کشوں کی کمی کے باعث زراعت، ائیر لائنز اور مہمان نوازی سمیت مختلف صنعتیں مشکلات کا شکار ہیں۔