برطانیہ میںیعقوب پٹیل پریسٹن کے میئر منتخب

   

لندن : ہندوستانی شہری لگاتار بیرون ہند اپنے ملک کا نام روشن کر رہے ہیں۔ برطانیہ میں ہند نژاد وزیر اعظم رشی سونک کے بعد اب ہند نژاد ایک شخص نے پریسٹن شہر کے میئر بننے کا شرف حاصل کر لیا ہے جن کا یعقوب پٹیل ہے، جو گجرات میں پیدا ہوئے اور اب پریسٹن شہر کے پہلے ہند نژاد مسلم میئر بن گئے ہیں۔ اپنے نئے کردار میں وہ کونسل کی میٹنگوں کی صدارت کریں گے۔ ساتھ ہی شہر کے رسمی سربراہ کے طور پر شہر کی نمائندگی کریں گے۔