برطانیہ میں دو ملین افراد میں ہنوز کورونا علامتیں

   

لندن : برطانیہ میں تقریباً دو ملین افراد کورونا وائرس سے متاثر ہونے کے ایک ماہ بعد بھی اس کی علامتوں سے پریشان ہیں ۔ 2020 ء کے اوائیل سے ہی برطانیہ کورونا سے بدترین متاثرہ ممالک میں شامل رہا ہے ۔ برطانیہ نے دیگر ملکوں کی طرح کووڈ پر تیزی سے قابو پایا ہے لیکن اب بھی یہ دعویٰ نہیں کیا جاسکتا کہ برطانوی سرزمین کورونا کے اثرات سے 100 فیصدی پاک ہوگئی ہے ۔ طبی اعتبار سے روزانہ کئی مریض صحت یاب ہورہے ہیں۔