لندن : 17 ڈسمبر ( ایجنسیز ) برطانیہ کے مختلف علاقوں میں شدید بارش کیلئے محکمہ موسمیات کی طرف سے وارننگ جاری کرتے ہوئے غیر ضروری سفر سے اجتناب کرنیکی ہدایات جاری کر دیں۔برطانوی ذرائع ابلاغ کے مطابق شدید بارش سے سفری مشکلات پیش آ سکتی ہیں، ریل آپریٹرز نے سیلابی صورتحال کے پیش نظر مسافروں کو سفر نہ کرنیکی تنبیہ کی ہے‘ بارش سے ساؤتھ ویلز سب سے زیادہ متاثر ہونیکی توقع کی جا رہی ہے۔آج رات 9 بجے تک امبر وارننگ نافذ رہے گی جبکہ سو ملی میٹر تک بارش ہونیکی توقع کی جا رہی ہے،جنوب مغربی اور شمال مغربی انگلینڈ، شمال مشرق کے علاقوں اور ساؤتھ اور ویسٹ ویلز کے بعض مقامات پر بارش کے لیے ییلو وارننگ بھی فعال ہے۔
