برطانیہ میں صادق خان ’’ پولیٹشین آف دی ایئر ‘‘ نامزد

,

   

لندن : سیاسی زندگی میں مسلسل خدمات کے لئے واحد مسلم وزیر لندن میئر صادق خان کو برطانیہ میں ’’ پولیٹیشن آف دی ایئر ‘‘ سے نوازا گیا ۔ ۴۸؍ سالہ صادق خان کے والدین کا تعلق پاکستان سے ہے ۔ جبکہ صادق خان کے دادا دادی اور دیگر رشتہ دار ہندوستان سے تعلق رکھتے ہیں ۔ صادق خان کو برطانیہ کے ہاؤس آف کامنس کے کیمپس میں منعقدہ ایک تقریب میں ’’ پالیٹیشن آف دی ایئر ‘‘ نوازا گیا ۔ واضح رہے کہ صادق خان 2016ء میئر نامزد ہوئے تھے ۔

انہوں نے میئر بننے کے بعد لندن میں بہت سارے فلاحی کاموں میں حصہ لیا ۔ انہو ں نے سعدیہ احمد نامی لڑکی سے شادی کی اور انہیں دو بچے ہیں ۔