لندن، 26 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) برطانیہ کے دارالحکومت لندن سے 300 کلومیٹر دور کوٹنگھم علاقے میں ہفتہ کو ایک مکان میں آگ لگنے سے ایک شخص اور اس کی 10 سالہ بیٹی کی موت ہو گئی۔مقامی میڈیا کے مطابق ھمبرسائڈ پولیس اور فائر فائٹر ٹیم کو مقامی وقت کے مطابق آٹھ بجے کوٹنگھم روڈ پر ایک مکان سے دھواں اور آگ کی لپٹیں نکلنے کی اطلاع ملی تھی۔جس کے بعد فائر فائٹر کے عملہ نے آگ پر قابو پا لیا لیکن تب تک مکان میں موجود شخص کی موت ہو چکی تھی جبکہ 10 سالہ بچی کی اسپتال میں علاج کے دوران موت ہو گئی۔