برطانیہ میں چھ لاکھ افراد کو کوروناویکسین لگائی گئی

   

لندن: برطانیہ میں کورونا وائرس (کووڈ ۔19) کی دوسری لہر سے بچاؤ کیلئے اور وائرس کی روک تھام کے لئے تیزی سے ویکسینیشن مہم چلائی جارہی ہے اور اب تک چھ لاکھ سے زائد افراد کو ویکسین لگائی جاچکی ہے ۔برطانیہ کی وزارت صحت کے مطابق ملک میں اب تک چھ لاکھ سے زائد افراد کوادویات بنانے والی کمپنی ‘فائزر-بایو انٹیک’کی کورونا ویکسن کی پہلی خوراک دی گئی ہے ۔جمعرات کو برطانیہ کی وزارت صحت نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا‘‘ لاجسٹک کے چیلنجوں کے باوجود نیشنل ہیلتھ سروس کے عملے نے شاندار کام کیا ہے ۔ برطانیہ میں اب تک 6,16,933 افراد کورونا ویکسین کی پہلی خوراک لے چکے ہیں۔انگلینڈ میں 5,21,000 ، اسکاٹ لینڈ میں 56,000 ، ویلز میں 22,000 ، اور شمالی آئرلینڈ میں 16,000 سے زائد افراد نے کورونا ویکسین کی پہلی خوراک لی ہے۔حالیہ دنوں میں برطانیہ کورونا وائرس کی نئی شکل میوٹیڈ وائرس سے کافی پریشان ہے اور بڑے پیمانے پر احتیاطی اقدامات جاری ہیں۔