برطانیہ میں کئی دہائیوں کی سب سے بڑی ریل ہڑتال

   

برطانیہ میں گزشتہ کئی دہائیوں کی سب سے بڑی ریل ہڑتال کی جارہی ہے۔برطانوی میڈیا کے مطابق ریل ہڑتال تنخواہیں بڑھانے اور دیگرشرائط پرمذاکرات میں ناکامی کے بعد کی جارہی ہے۔یہ ہڑتال ایسے وقت ہو رہی ہے جب برمنگھم میں کنزرویٹوکانفرنس جاری ہے، مطالبات کے حق میں ریلویسروس کے40ہزارملازمین ہڑتال کررہے ہیں۔برطانوی میڈیا کے مطابق انگلینڈ اور ویلز کے درمیان کوئی سروس نہیں ہوگی،لندن سے برمنگھم، مانچسٹر، ایڈنبراکے درمیان کچھ انٹرسٹی روٹس پربھی ٹرینیں نہیں چلیں گی جب کہ بہت سیعلاقوں میں ٹرین کی براہ راست سروس نہیں ہوگی۔اس کے علاوہ گرینڈ سینٹرل ٹرین سروس بھی ہڑتال پر ہے جس کے باعث یارکشائراورلندن آنے اور جانے والوں کو شدیدپریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔