برطانیہ میں کوروناوائرس کی دوسری لہر کا امکان

   

لندن: برطانیہ میں کوروناوائرس کی دوسری لہر کا امکان ہے۔ وائرس پر قابو پانے کیلئے کرفیو لگایا جاسکتا ہے۔ لندن ڈائرکٹر پبلک ہیلت پروفیسر کیون فینٹن کا کہنا ہیکہ آنے والے چند ہفتوں میں کورونا وباء زیادہ طاقت سے حملہ آور ہوسکتی ہے۔ کورونا کی دوسری لہر پر قابو پانے کیلئے لندن میں کرفیو لگایا جاسکتا ہے۔ تمام شہریوں کو متحد ہوکر احتیاطی تدابیر پر عمل کرنے کی ضرورت ہے۔