برطانیہ کا امارات اور سعودی عرب سے تیل کی پیداوار بڑھانے کا مطالبہ

   

لندن : برطانیہ نے امارات اور سعودی عرب سے تیل کی پیداوار بڑھانے کا مطالبہ کردیا۔ خبررساں اداروں کے مطابق برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے سعودی عرب میں ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات کی۔ وہ متحدہ عرب امارات بھی گئے، جہاں انہوں نے ولی عہد ابوظبی شیخ محمد بن زاید النہیان سے ملاقات کی۔ ان کے دورے کا مقصد دونوں ممالک کو تیل کی مزید پیداوار پر راضی کرنا ہے۔ واضح رہے کہ مغربی ممالک یوکرائنی جنگ کے تناظر میں روسی تیل پر انحصار کم سے کم کرنا چاہتے ہیں۔