برقعہ پوش خاتون کو نقاب ہٹانے پر مجبور کیا گیا

   

بھوپال : مدھیہ پردیش کے شہر بھوپال میں ایک برقعہ پوش خاتون کے ساتھ کچھ نوجوانوں نے بدتمیزی کرتے ہوئے اسے برقعہ کی نقاب ہٹانے پر مجبور کیا ۔ ان لوگوں کو شک تھا کہ برقعہ پوش خاتون اسکوٹر پر جس شخص کے ساتھ سوار ہے وہ ہندو ہے ۔ اس سلسلہ میں اب تک کوئی پولیس کیس درج نہیں کیا گیا ہے ۔ اسلام نگر نامی علاقہ میں اس واقعہ کے رونما ہونے کے بعد اس کی ویڈیو وائرل ہوگئی ۔ البتہ پولیس نے دو افراد کے خلاف تعزیرات ہند کی دفعہ 151 کے تحت معاملہ درج کیا ہے ۔ لڑکی نے بالآخر اپنا چہرہ ان دو نوجوانوں کو دکھایا لیکن پولیس نے معاملہ درج کرنے کے باوجود دونوں نوجوانوں کو صرف وارننگ دے کر چھوڑ دیا ۔