برقع پر پابندی لگانے بی جے پی لیڈر رگھوراج سنگھ کا مطالبہ، برقع عرب ممالک سے آغاز لیکن وہاں بھی اب آہستہ آہستہ پابندی عائد کی جارہی ہے۔

,

   

علی گڑھ: سینئر بی جے پی لیڈر رگھوراج سنگھ نے مسلم خواتین کی جانب سے پہنے جانے والے برقع پر پابندی عائد کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ علی گڑھ کے نورنگ آباد میں برہمن جاگرتی منچ کی جانب سے منعقدہ ایک پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے رگھوراج سنگھ نے کہا کہ حکومت پر برقع پر پابندی کی اپیل کرتا ہوں۔ برقع کی وجہ سے نظم و نسق کا مسئلہ پیش آتا ہے۔ واضح رہے کہ حال ہی میں علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کا ایک مرد طالب علم برقع پہنے علی میں احتجاج کے مقام پر داخل ہوا تھا۔

بی جے پی لیڈر رگھوراج نے کہا کہ چین او رسری لنکا جیسے ملکوں میں دہشت گرد حملوں کے بعد برقعہ پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ برقع پر پابندی عائد کی جانی چاہئے کیونکہ کوئی بھی دہشت گرد اسے پہن کر ہمارے ملک میں داخل ہوسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ برقعہ عرب ممالک میں رائج کیا گیا تھا لیکن وہ بھی آہستہ آہستہ پر پابندی عائد کی جارہی ہے۔