حیدرآباد 23 ڈسمبر (سیاست نیوز) تلنگانہ ہائیکورٹ نے گیتم یونیورسٹی کی درخواست کو مسترد کردیا جس میں برقی کنکشن بحال کرنے کے لئے حکام کو ہدایت دینے کی اپیل کی گئی۔ عدالت نے واضح کیاکہ برقی بقایہ جات کا 50 فیصد ادا کرنے کی صورت میں سربراہی بحال کی جاسکتی ہے۔ گیتم یونیورسٹی کے برقی بقایہ جات 118 کروڑ ہیں اور ہائیکورٹ نے طریقہ کار کے مطابق بحالی کے اقدامات کرنے کی ہدایت دی۔ یونیورسٹی کی جانب سے برقی سربراہی منقطع کرنے کے خلاف درخواست دائر کی گئی۔ سدرن پاور ڈسٹری بیوشن کمپنی کے سپرنٹنڈنگ انجینئر کو عدالت نے طلب کرتے ہوئے وضاحت طلب کی جس پر بتایا گیا کہ یونیورسٹی 118 کروڑ کا برقی بل باقی ہے اور طریقہ کار کے مطابق بحالی کے اقدامات کئے جاسکتے ہیں۔1
