برقی تار کی درستگی حادثہ میں زخمی مزدور فوت

   


حیدرآباد : برقی تاروں کو جوڑنے کے دوران پیش آئے حادثہ میں ایک مزدور ہلاک ہوگیا۔ باچوپلی پولیس حدود میں یہ واقعہ پیش آیا جہاں 24 سالہ نوجوان محمد سلیم فوت ہوگیا۔ سلیم کا تعلق ریاست اترپردیش سے بتایا گیا ہے جو باچوپلی میں رہتا تھا اور مزدوری کرتے ہوئے اپنا گزارا کرتا تھا۔ کل یہ نوجوان سرویس تار سے برقی کے تار کو جوڑنے کے دوران پیش آئے حادثہ میں برقی شاک کی زد میں آکر فوت ہوگیا۔ باچوپلی پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے۔