برقی شاک سے ایک شخص کی موت

   

حیدرآباد /7 ستمبر ( سیاست نیوز ) راجندر نگر علاقہ میں پیش آئے ایک دلسوز واقعہ میں برقی شاک کی زد میں آکر ایک شخص ہلاک ہوگیا ۔ جو برقی پول پر مرمتی کام کو انجام دے رہا تھا کہ اچانک برقی شاک کی زد میں آکر برقی پول پر ہی فوت ہوگیا ۔ مقامی عوام اور عملہ نے اقدام کرتے ہوئے برقی پول سے نعش کو اتارا اور اس کو شناخت 35 سالہ سدھیر کی حیثیت سے کرلی گئی ۔ پولیس ذرائع کے مطابق سدھیر بحیثیت برقی اوٹ سورسنگ ایک کنٹراکٹر کے یہاں کام کرتا تھا ۔ جو ٹولی چوکی علاقہ کا ساکن بتایا گیا ہے ۔ پولیس نے اس سلسلہ میں مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔ ع