برقی شاک سے ایک شخص کی موت

   

حیدرآباد /21 ڈسمبر ( سیاست نیوز ) گچی باؤلی کے علاقہ میں ایک شخص برقی شاک کی زد میں آکر فوت ہوگیا ۔ گچی باؤلی پولیس کے مطابق 19 سالہ بوانا جو ٹی این جی اوز کالونی علاقہ کے ساکن یعقوب کا بیٹا تھا ۔ گذِتہ چند ماہ سے اس علاقہ میں میستری کا کام کر رہا تھا ۔ 19 ڈسمبر کو عمارت کی 5 ویں منزل پر کام کر رہا تھا کہ مشتبہ طور پر برقی شاک کی زد میں آکر شدید زخمی ہوگیا اور جھلس گیا ۔ جس کو فوری طور پر ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں علاج کے دوران وہ کل رات فوت ہوگیا ۔ ع