برقی شاک سے زخمی ہونے والے شخص کی موت

   


حیدرآباد /4 ڈسمبر ( سیاست نیوز ) پرانے شہر کے بہادرپورہ میں پیش آئے حادثہ میں ایک شخص برقی شاک کی زد میںآکر ہلاک ہوگیا ۔ بہادرپورہ پولیس کے مطابق 38 سالہ مہیندرسا جو جھارکھنڈ کا متوطن تھا ۔ یہاں پرانے شہر کے علاقہ کاماٹی پورہ میں قیام پذیر تھا ۔ مہیندرسا روزگار کی تلاش میں حیدرآباد آیا تھا اور تاڑبن کے علاقہ میں واقع ایک پلاسٹک کارخانے میں کام کر رہا تھا ۔ گذشتہ روز کارخانے میں کام کے دوران برقی شاک کی زد میں آکر شدید متاثر ہوگیا ۔ کارخانے میں گرینڈر کے قریب برقی شاک کی زد میں آکر مہیندرسا زخمی ہوگیا ۔ جس کو فوری ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں علاج کے دوران وہ فوت ہوگیا ۔ بہادرپورہ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔ ع