پرگی /3 ستمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) برقی شاک سے ایک کسان اور تین بھینسیں فوت ہونے کا واقعہ پرگی ڈیویژن کے دوما پولیس اسٹیشن کے حدود میں آج صبح پیش آیا ۔ تفصیلات کے مطابق دوما منڈل پالے پلی گاؤں کا رہنے والا بگاری انجینلہ 50 سالہ اپنے کھیت کے پاس بھینسوں کو چرا رہا تھا کہ برقی تار لگنے سے تین بھینسوں کو شاک لگنے سے فوت ہوگئے اور کسان بھی شاک لگنے سے فوت ہوگیا ۔ پولیس کیس کرکے تحقیقات کر رہی ہے ۔
