حیدرآباد۔23 ۔ستمبر (سیاست نیوز) صدرپردیش کانگریس ریونت ریڈی نے برقی شرحوں اور آر ٹی سی کرایوں میں اضافہ کی مخالفت کی ۔ ٹوئیٹر پر ریونت ریڈی نے کہا کہ برقی شرحوں میں اضافہ حکومت کی نااہلی کا ثبوت ہے ۔ برقی تیاری اور تقسیم میںحکومت ناکام رہی۔ برقی شعبہ کی عدم کارکردگی سے اضافی بوجھ عوام پر عائدکیا جائیگا ۔ انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں برقی کی پیداوار میں اضافہ ہواایسے میں عوام کو رعایتی شرحوں پر سربراہی ضروری ہے۔ انہوں نے آرٹی سی کرایوں میں اضافہ کی مخالفت کی اور کہا کہ غریب اور متوسط طبقات متاثر ہونگے ۔ر