برقی پول کی تنصیب کے دوران برقی شاک سے موت

   

حیدرآباد۔/6 ستمبر، ( سیاست نیوز) پہاڑی شریف کے علاقہ میں ایک شخص برقی پول کو تنصیب کے دوران برقی شاک کی زد میں آکر فوت ہوگیا۔ بتایا جاتا ہے کہ 35 سالہ محمد حسین قریشی جو پیشہ سے مزدور تھا بوجہ گٹہ علاقہ میں رہتا تھا یہ شخص پہاڑی شریف کے علاقہ میں واقع وجئے نگر کالونی میں ایک زیر تعمیر وینچر میں کام کررہا تھا اس وینچر میں حسین قریشی برقی پول کی تنصیب کررہا تھا کہ اس دوران پول برقی ہائی ٹنشن تار سے ٹکرا گیا اور قریشی اس کی زد میں آکر شدید متاثر ہوگیا۔ جس کو فوری ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں علاج کے دوران وہ فوت ہوگیا۔ پہاڑی شریف پولیس نے وینچر انتظامیہ کے خلاف لاپرواہی کا مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے۔