برلن میں روایتی سعودی ملبوسات کی نمائش

   

برلن : جرمنی کے دارالحکومت برلن میں منعقدہ ایک ثقافتی نمائش میں سعودی عرب کے روایتی ملبوسات کو شرکاء کیلئے پیش کیا جا رہا ہے۔برلن سیاحتی نمائش میں ’بوتیک گروپ پبلک انویسٹمنٹ فنڈ‘ کے زیر ملکیت الٹرا لگژری ہاسپیٹلٹی گروپ جرمن دارالحکومت میں منعقدہ دنیا کی معروف سیاحتی اور ثقافتی نمائش انٹرنیشنل ٹورازم ایکسچینج میں شرکت کر رہا ہے۔ یہ ایونٹ 5 تا7 مارچ تک جاری رہے گا۔ نمائش میں سعودی بوتیک گروپ کیلئے سعودی ٹورازم اتھارٹی کا پویلین تیار کیا گیا ہے۔ 2023ء میں دنیا کے 161 ممالک کے 5,500 نمائش کنندگان کے درمیان بہترین پویلین کا اعزاز دیا گیا تھا۔